نئی دہلی: (دنیا نیوز) ہندو پنڈت کی مسلمانوں سے نفرت اور اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کی حمایت سامنے آگئی، معروف ہندو پنڈت یتی نرسنگھنند حالیہ اسرائیلی اقدامات اور فلسطین پر جارحیت کے حق میں کھل کر بول پڑے۔
یتی نرسنگھنند نے اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اسے اچھا اقدام قرار دیا اور کہا کہ ہمارا اسرائیلی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمیں اسرائیل میں پوری مذہبی آزادی کے ساتھ رہائش فراہم کی جائے۔
ہندو پنڈت نے کہا کہ ہماری اسرائیل میں رہائش کے مطالبے کا مقصد اسرائیلوں کا اس کینسر (اسلام) سے لڑنے میں مدد فراہم کرنا ہے، ہم ہندو پچھلے 1400 سال سے اسلام کا مقابلہ کر رہے ہیں، مسلمان یہودیوں اور ہندوؤں دونوں کیلئے مصیبت ہیں۔
یتی نرسنگھنند نے اپنے بیان میں نہایت غلیظ زبان کا استعمال کرتے ہوئے گالیاں بھی بکیں اور کہا کہ ہم ہندو سوائے اسلام کے تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، یتی نرسنگھنند کے حالیہ فلسطین مخالف بیان کے بعد بھارت کی مسلمانوں کیلئے بغض اور نفرت عالمی سطح پر عیاں ہو گئی۔