بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر جنگ بندی کی جائے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ تنازع میں شریک دونوں فریق تنازع کا حل بات چیت سے کریں، دونوں فریقین عام اور نہتے شہریوں پر حملے بند کریں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں طرف سے یرغمالیوں کی رہائی یقینی بناتے ہوئے غزہ میں مزید انسانی جانوں کا ضیاع ہونے سے روکا جائے، غزہ کے لوگوں کو جبری بے دخل نہ کیا جائے۔
چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے رہائشیوں تک بجلی، پانی ، ایندھن سمیت تمام بنیادی سہولیات پہنچائی جائیں۔