دوحہ: (دنیا نیوز) قطری وزارت خارجہ نے غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق 7 بجے سیز فائر ہو جائے گا، شام 4 بجے سے یرغمالیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کل تک مؤخرکردی
ترجمان قطری وزارت خارجہ کے مطابق پہلے روز 13 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا، چار دنوں کے اندر 50 یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائی جائے گی، جنگ بندی کے فوری بعد ہی غزہ میں انسانی امداد کاسلسلہ شروع ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ غزہ میں4 روزہ سیز فائر پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔