صنعا: (دنیا نیوز) یمنی حوثیوں نے ایک اور اسرائیلی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا، اس سے قبل 19 نومبر کو صیہونی تاجر کا بحری بیڑا قبضے میں لیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے ساحل کے قریب ایک اور اسرائیلی بحری بیڑے کو قبضے میں لیا گیا ہے، جہاز پر عملے کے 22 افراد بھی موجود ہیں، اسرائیلی بحری جہاز افریقی ممالک کے پرچم تلے سفر کرتے ہیں، قبضے میں لیے گئے بحری جہاز پر لائبیریا کا جھنڈا لگا ہوا ہے۔
اسرائیلی حکام نے جہاز کے اغوا کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے، بحری جہاز اسرائیلی ارب پتی تاجر کی کمپنیZodiac Maritime کی ملکیت ہے، ایک ہفتہ میں اغوا کیا جانے والا یہ دوسرا اسرائیلی بحری جہاز ہے۔
19 نومبر کو بھی یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کیا تھا، ترکیے سے بھارت جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود تھے، برطانوی کمپنی کا رجسٹر جہاز اسرائیلی ٹائیکون کی جزوی ملکیت تھی۔