غزہ میں اسرائیلی حملوں کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ

Published On 09 March,2024 07:07 pm

صنعا :(دنیا نیوز) غزہ پر کئی ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں کیخلاف دنیا کے کئی ممالک میں احتجاج کیا گیا، یمن کے دارالحکومت صنعا میں سب سے بڑا مظاہرہ ہوا۔

احتجاج کے دوران ہزاروں مظاہرین نےغزہ میں اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روک کرمستقل بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

امریکی شہر نیویارک میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد اسرائیلی مظالم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی ، مظاہرین نے اسرائیل سے حملے روکنے اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

لبنان میں خواتین اقوام امتحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئیں اور غزہ کی صورتحال کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا جبکہ مراکش میں بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے ،مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔

تیونس میں بھی خواتین نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا کر اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے، بیلجیئم اور اٹلی میں بھی شہریوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی اورغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
 

Advertisement