مصری وفد غزہ کے یرغمالیوں سے متعلق مذاکرات کیلئے اسرائیل پہنچ گیا

Published On 27 April,2024 06:06 pm

تل ابیب: (دنیا نیوز) مصری وفد غزہ کے یرغمالیوں سے متعلق مذاکرات کیلئے اسرائیل پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصری وفد نے اسرائیلی ہم منصبوں سے ملاقات کی، غزہ میں جنگ کے خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے پاس مذاکرات کیلئے کوئی نئی تجویز نہیں ہے، اسرائیل محدود جنگ بندی کی شرط پر غور کرنے کیلئے تیار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات میں حماس کی قید میں 40 کی بجائے 33 اسرائیلیوں کی رہائی پر بات چیت ہوگی۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے