بحری جہاز سے تیل کے رساؤ کے بعد سنگاپور کا مقبول ساحلی ریزورٹ بند

Published On 18 June,2024 08:15 pm

سنگاپور: (ویب ڈیسک) سنگاپور میں ایک مقبول ساحلی ریزورٹ کو بحری جہاز سے خام تیل لیک ہونے کے باعث بند کر دیا گیا۔

سنگاپور کے Sentosa آئی لینڈ کے ٹان جونگ بیچ کو 2 بحری جہازوں کے ٹکراؤ کے بعد بند کیا گیا، ان جہازوں کا ٹکراؤ Pasir Panjanb سپنگ ٹرمینل کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں سمندر میں تیل پھیل گیا، تیل پھیلنے سے ساحل کا پانی گہرے سیاہ رنگ کا ہوگیا۔

سنگاپور کی میری ٹائم اینڈ پورٹ اتھارٹی کے مطابق یہ واقعہ 14 جون کی شام کو پیش آیا تھا اور بحری جہاز کے کارگو ٹینک کو نقصان پہنچنے سے تیل پانی میں پھیل گیا، ٹرمینل سے یہ تیل پھیل کر Tanjong، Palawan اور Siloso ساحلوں تک پہنچ گیا۔

تیل لیک ہونے کے بعد سنگاپور کا مقبول ساحلی ریزورٹ بند کر دیا گیا، اتھارٹی کی جانب سے 16 جہازوں کے ذریعے سمندر سے تیل کو صاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سیاحتی ریزروٹ کے ساحل پر سیاحوں کو کہا گیا ہے کہ سمندر کی صفائی جاری ہے جس دوران پانی سے دور رہیں۔

Sentosa آئی لینڈکی ویب سائٹ پر بھی ایک بیان میں کہا گیا کہ تینوں ساحلوں کو صفائی کے لیے بند کر دیا گیا ہے جس دوران وہاں تیرنے اور دیگر سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔