مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، اٹلی اور ترکیہ نے لبنان کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کردی

Published On 05 August,2024 12:37 pm

اٹلی : (ویب ڈیسک ) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اٹلی اور ترکیہ نے لبنان کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان کے جنوبی حصے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے اور لبنان کے کشیدگی والے علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے ملک میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو بڑھا دیا، ملک میں انتہا پسندانہ خیالات میں اضافے کے پیش نظر حملوں کے 50 فیصد سے زیادہ امکانات ہیں لیکن حملے کا فوری کوئی خطرہ نہیں ہے۔

آسٹریلوی انٹیلی جنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ اور مشرق وسطیٰ کشیدگی جیسے تنازعات سے ملک میں احتجاج، سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا اور عدم برداشت میں اضافہ ہوا ہے۔

لبنان میں فوجی جارحیت میں اضافے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سویڈن، امریکا، برطانیہ، فرانس، اردن اور سعودی عرب نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران میں اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ادھر کینیڈا نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کا دورہ کرنے سے گریز کریں، کینیڈا نے جون میں اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑ دینے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے