بیجنگ : (دنیانیوز) چین کی جانب سے ملکی سلامتی ،تحفظ اور دفاع کےشعبوں میں ایران کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، گفتگو میں چینی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے قتل کی شدید مذمت کی۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران میں حماس کے سربراہ پر حملہ ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے، ایران کی سلامتی اوردفاع میں چین بھرپورساتھ دے گا۔
اسماعیل ہانیہ کی مبینہ اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد خدشات بڑھ گئے ہیں کہ غزہ کی جنگ علاقائی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اسرائیل کو سخت سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔