ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلا دیش میں جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریٹائرڈ ہائی کورٹ جج معین اسلام کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن بنا دیا گیا، کمیشن حسینہ واجد کے دور میں لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقات کرے گا۔
کمیشن جنوری 2010 سے اگست 2024 کے درمیان لاپتہ افراد کی تحقیقات کرے گا، اس عرصے میں 700 سے زائد افراد جبری گمشدہ کیے گئے، انسانی حقوق تنظیمیں کمیشن 45 دنوں میں اپنی رپورٹ مکمل کر کے عبوری حکومت کو پیش کرے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق کمیشن بارڈر فورس، ریپڈ ایکشن بٹالین اور دیگر نیم فوجی یونٹس کی تحقیقات کرے گا، جبری گمشدگیوں پر امریکا بنگلا دیش کی رپیڈ ایکشن بٹالین پر پابندیاں لگا چکا ہے۔