واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے دور کی خارجہ پالیسی نے تنازعات پھیلنے سے روکے، میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں صدر ہوتا تو یوکرین اور روس کی صورتحال بھی پیدا نہ ہوتی، سب واقف ہیں، میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا۔
ان کاکہنا تھا کہ میرے دور میں ایران کے پاس حماس اور حزب اللّٰہ کیلیے رقم نہیں تھی، ہماری انتظامیہ نے ایران سے فیئر ڈیل کی ہوتی۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے دورِ صدارت میں اسلامی دہشتگردی نہیں ہوئی، دہشتگردی نہ ہونے کی وجہ سخت بارڈر پالیسی تھی۔
واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونگے جس کیلئے تیاریاں ابھی سے زوروں پر ہیں، ریپبلکن پارٹی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑینگے، اور ڈیموکریٹک پارٹی سے کملا ہیرس۔ اس وقت پوری دنیا کی نظریں امریکی انتخابات پر مرکوز ہیں، کیونکہ امریکہ ایک عالمی طاقت ہے اور اس کے فیصلے پوری دنیا پر اثر انداز ہوتے ہیں۔