نیپال میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے بعد آبی ریلوں نے تباہی مچا دی، 217 ہلاکتیں

Published On 01 October,2024 07:47 pm

کھٹمنڈو: (دنیا نیوز) نیپال میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے بعد آبی ریلوں نے تباہی مچا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی وسیع تباہی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 217 ہوگئی، مختلف حادثات میں 143 افراد زخمی ہوئے، درجنوں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

سکیورٹی ایجنسیوں کو تلاش، ریسکیو اور ریلیف کی ہر ممکن کوششوں کے لیے متحرک کر دیا گیا، مشرقی اور وسطی نیپال کا بڑا حصہ سیلاب کے باعث زیر آب آچکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آبی ریلوں کے باعث کٹھمنڈو میں ٹریفک اور معمول کی سرگرمیاں معطل ، ایئرپورٹس کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔