بیجنگ: (ویب ڈیسک) گریناڈا کے وزیراعظم ڈیکون مچل کہا کہ چین کے ساتھ عملی انداز میں تعاون کیلئے پرعزم ہیں۔
گریناڈا کے وزیراعظم ڈیکون مچل نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ رواں سال 20 جنوری گریناڈا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی 20ویں سالگرہ ہے، چینی میڈیا کے مطابق یہ دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے اور ان کے دورے کا مقصد اس خاص دن کو منانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دورہ کے دوران گریناڈا کی حکومت نے چین کے ساتھ 13 دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جو دونوں ممالک کے دوستانہ، ہم آہنگ اور قریبی تعاون پر مبنی شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔