غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس نے مزید 2 اسرائیلی قیدی رہا کردیئے

Published On 01 February,2025 01:13 pm

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے مزید 2 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت حماس نے 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو خان یونس میں ریڈ کراس کے سپرد کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حماس کی جانب سے 2 اسرائیلی یرغمالیوں اوفر کالدرون اور یارڈن بیباس کو رہا کیا گیا جبکہ تیسرے یرغمالی کو معاہدے کے مطابق تیسرے اسرائیلی شہری کو بعد میں رہا کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیسرے اسرائیلی یرغمالی کیتھ سیگل کو غزہ سٹی میں ریڈ کراس کے سپرد کیا جائے گا جبکہ 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 183 فلسطینیوں کو بھی آج ہی رہا کیا جائے گا۔