غزہ میں سیز فائر کے باوجود اسرائیلی جارحیت نہ تھمی، 24گھنٹے میں مزید 2 فلسطینی شہید

Published On 07 February,2025 06:24 am

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں سیز فائر کے باوجود اسرائیلی جارحیت نہ تھمی، 24گھنٹے میں مزید دو فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

ملبے سے مزید28لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کی گئیں، شہید فلسطینیوں کی تعداد47ہزار583تک پہنچ گئی، غزہ میں طوفان نے فلسطینیوں کے مسائل میں اضافہ کر دیا، سیوریج اور بارش کا پانی غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپوں میں داخل ہوگیا۔

جبالیہ میں غذائی قلت اور پانی کی شدید کمی ہوگئی، 30پانی کے کنوؤں میں سے 25 اسرائیل نے تباہ کر دیئے، بےگھرفلسطینی ملبہ ہٹاکر نئے کنویں کھودنے پرمجبور ہوگئے۔

اقوام متحدہ نے عالمی قوتوں سے غزہ میں امداد کی سپلائی بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔