بوکاوو: (ویب ڈیسک) کانگو کے مشرقی شہر بوکاوو میں باغیوں کی ریلی میں دھماکے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اجتماعی ریلی باغی رہنما کارنیل نانگا کی طرف سے منعقد کی گئی تھی، باغی رہنما نے کانگو کے صدر فیلکس پر حملے کا الزام لگایا ہے۔
دوسری جانب حکومت کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، روانڈا حمایت یافتہ باغی گروپ نے گوما اور بوکاوو جیسے اہم شہروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔