امریکی وزیر خارجہ کا بھارتی ہم منصب کو فون، مذاکرات کرانے کی پیشکش

Published On 10 May,2025 10:47 am

واشنگٹن : (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کر کے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔

مارکو روبیو نے جے شنکر سے گفتگو میں دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے اور براہ راست رابطے بحال کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے تنازعات سے بچنے کیلئے امریکہ کی معاونت کی پیشکش کی، مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی بھی پیشکش کی۔ 

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر جارحیت کا آغاز کر کے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لی ہے اور آپریشن بنیان المرصوص میں منہ کی کھا رہا ہے۔