امریکا اور چین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر بیان

Published On 11 June,2025 07:25 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق امریکا چین سے نایاب دھاتیں، معدنیات درآمد کرے گا، چینی صدر اور میری حتمی منظوری کے بعد معاہد ہ نافذ ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کالجز اور یونیورسٹیز میں چینی طلبا کو تعلیم دیں گے، دوطرفہ تجارت میں چین کو 10 فیصد اور امریکا کو 55 فیصد ٹیرف ملے گا۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چین سے تعلقات اور رابطے بہتر ہیں اور مزید مضبوط ہونگے۔