تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اللہ بہت رحیم ہے اور وہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا کیونکہ ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں خامنہ ای نے اپنی قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میرے قوم کے لوگوں اگر آپ تھوڑا سا بھی مایوسی کا شکار ہوئے تو دشمن آپ کو مزید ڈرائے گا اور آپ کو نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے اپنی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اب تک آپ نے دشمن کے خلاف اپنے اتحاد سے جو رویہ اپنایا ہے اُسے بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔
خامنہ ای نے قرآن کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا ’فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے‘ ۔
— Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 19, 2025
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی جاری ہے، گزشتہ شب تہران کی جانب سے تل ابیب اور حیفہ پر فائر کیے گئے میزائلوں، ڈرونز نے تباہی مچائی جس میں درجنوں صہیونی زخمی جبکہ ہلاکتوں کی اطلاعات بھی ہیں۔