واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بند کرانے پرنوبیل پرائز مانگ لیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روانڈا، کانگو، سربیا ، کوسوو کیلئے بھی نوبیل پرائز دو، نوبیل پرائز صرف لبرلز کو ملتا ہے یہ لوگ مجھے نہیں دیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے، مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں، رکنا بہت مشکل ہوگا، اسرائیل ٹھیک جا رہا ہے، ایران کم اچھا جا رہا ہے، ایران پر حملے کیلئے زیادہ سے زیادہ 2 ہفتےلوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اثاثوں پرحملہ ہوا تو حملہ کرنے والوں کو بہت دکھ ہوگا، ایران میں زمینی فوج اتارنا آخری حل ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی انٹیلی جنس حکام کوغلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ایٹمی طاقت کیلئے مواد جمع کر لیا تھا، ڈائریکٹر انٹیلی جنس ایرانی ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق غلط ہیں، ایران کی ایٹمی صلاحیت سے متعلق تلسی گبارڈ نے بھی غلط کہا۔