مودی سرکار آپریشن سندور اور پہلگام فالز فلیگ کی ہزیمت چھپانے میں مصروف

مودی سرکار آپریشن سندور اور پہلگام فالز فلیگ کی ہزیمت چھپانے میں مصروف

مودی سرکار نے اصل حقائق سامنے لانے کے بجائے جعلی فتح کے پروپیگنڈے کے ذریعے بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی مہم تیز کر دی۔

مودی نے اپنے حالیہ خطاب میں دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں پورے ملک نے بھارتی فوج پر فخر کیا اور میڈ اِن انڈیا ہتھیاروں نے اہم کردار ادا کیا، مبصرین کے مطابق یہ دعویٰ دراصل بھارتی فوج کی کمزوریوں اور ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی نے فوجی ناکامی کو اپنی انتخابی سیاست کا ایندھن بنا دیا ہے جبکہ ’’میڈ اِن انڈیا‘‘ ہتھیاروں کے کھوکھلے بیانیے نے بھارت کی جنگی صلاحیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا۔

پاکستانی افواج کی تاریخی فتح نے بھارتی عسکری برتری کے تمام دعووں کو خاک میں ملا دیا اور آپریشن سندور کی ناکامی نے دنیا بھر میں بھارت کی فوجی کمزوری اور سیاسی فریب کاری کو بے نقاب کر دیا۔