ٹورنٹو: (دنیا نیوز) جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جی7وزرائے خارجہ نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کیلئے مضبوط حمایت کا اعادہ کیا، جی 7 وزرائے خارجہ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات فوری واپسی پرزور دیا۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق جی 7 وزرائے خارجہ نے غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں پرتشویش کااظہار کیا، جی 7 نے تمام فریقین سے بغیر رکاوٹ بڑے پیمانے پرغزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینے کامطالبہ کیا، جی7وزرائے خارجہ نے یوکرین کی سالمیت اور حق کے دفاع کی حمایت کااعادہ کیا۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ یوکرین روس کے درمیان فوری سیز فائر اہم ضرورت ہے، جی 7 وزرائے خارجہ نے یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر روس کے حملوں کی مذمت کی۔



