لزبن: (دنیا نیوز) سمندری طوفان کلاؤڈیا پرتگال سے ٹکرا گیا، مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان کے باعث زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، گھر میں سیلابی پانی داخل ہونے سے عمر رسیدہ میاں بیوی چل بسے، طوفانی ہواؤں سے ساحلی علاقوں میں بل بورڈز اور درخت گر گئے۔
پرتگال بھر میں ایمرجنسی سروسز ہائی الرٹ کردی گئی، سپین کے ساحلی علاقے بھی طوفان کلاؤڈیا سے شدید متاثر ہوئے، امدادی ادارے الرٹ ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری رہا۔



