دبئی: (دنیا نیوز) دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے تیجس میں آئل لیک ہونے کے واقعے نے عالمی سطح پر بھارت کی نام نہاد دفاعی صلاحیتوں کا پردہ چاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایئر شو میں بھارتی طیارے کے آئل لیک نے نہ صرف بھارتی فضائیہ پر سوالات اٹھا دیئے بلکہ شو کی سرگرمیوں میں بھی خلل پیدا کیا، بھارتی ٹیکنیشنز کو لیکیج روکنے کے لیے شاپنگ بیگز کا سہارا لینا پڑا جس نے ایئر شو میں موجود عالمی ماہرین کو حیران کر دیا۔
عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے کمزور معیار اور ناقص تیاری کے باعث اس سے پہلے بھی اس نوعیت کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی دفاعی صنعت تکنیکی کمزوریوں کے باعث بارہا تنقید کی زد میں آتی رہی ہے۔
واقعے کے بعد ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا ہے جبکہ دفاعی حلقوں میں تیجس پروگرام کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔



