ترکیہ ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، طیب اردوان

Published On 23 November,2025 02:04 am

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

جنوبی افریقہ میں جی 20اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی دنیا کے امن کیلئے اہم ہے،غزہ میں جنگ بندی معاہدہ برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

قابض اسرائیل جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، حماس

انہوں نے کہا کہ غزہ کی دوبارہ تعمیر میں تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، غزہ میں ہونے والی تباہی نے اسے 70 سال پیچھے دھکیل دیا۔