پوپ لیو کا دورہ ترکیہ انسانیت کیلئے فائدہ مند ہوگا، صدر اردوان

Published On 27 November,2025 09:13 pm

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان اور پوپ لیو چہاردہم کی انقرہ میں ترک صدارتی محل میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امید ہے پوپ لیو کا دورہ ایسے میں پوری انسانیت کیلئے فائدہ مند ہوگا جب غیر یقینی صورتحال اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوپ لیو کی یوکرین اور روس جنگ سے متعلق امن اور سفارت کاری کی اپیلیں بہت معنی خیز ہیں، ہم فلسطین کے مسئلے پر پوپ لیو کے سخت موقف کو سراہتے ہیں۔

اس موقع پر پوپ لیو نے کہا کہ دنیا میں تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا میں ٹکڑوں ٹکڑوں میں تیسری عالمی جنگ جاری ہے، انسانیت کا مستقبل خطرے میں ہے۔