کیئر اسٹارمر نے چین کو برطانیہ کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

Published On 02 December,2025 03:38 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے کہا کہ چین برطانیہ کے لئے قومی سلامتی کا خطرہ ہے، تاہم وہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے کہا کہ مضبوط کاروباری تعلقات برطانیہ کے قومی مفاد میں ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کو حالیہ برسوں میں جاسوسی کے الزامات نے متاثر کیا، برطانیہ کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ لیبر کے اقتدار میں آنے کے بعد کم از کم چار برطانوی وزراء چین کا دورہ کر چکے ہیں، برطانیہ کی آخری وزیراعظم تھریسامے تھیں جنہو نے چین کا دورہ کیا تھا۔