ابوظہبی: (دنیا نیوز) یو اے ای کا 54 واں قومی دن آج منایا جارہا ہے۔
دبئی، ابو ظہبی اور دیگر ریاستوں میں جشن منایا جارہا، آتش بازی بھی کی گئی، پاکستان بھی اماراتی قومی دن کے جشن میں آگے آگے ہے، پاکستانی برادری نے دبئی کو مزید سرسبز بنانے کا عزم کیا۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کے لئے دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ2 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات قائم ہوئی تھی، اس میں تمام ریاستیں جن میں ابوظہبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ شامل ہیں جنہوں نے آپس میں اتحاد کیا جس کے بعد ان ریاستوں کو متحدہ عرب امارات کا نام دیا گیا تھا۔
تب سے اب تک ہر سال 2 دسمبر کے دن متحدہ عرب امارات کا قومی دن منایا جاتا ہے۔



