تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے شام اور امریکا سے متعلق بیان جاری کر دیا۔
اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ شام کے ساتھ ممکنہ معاہدہ حالات بہتر ہونے پر جلد طے ہوسکتا ہے، معاہدہ مثبت جذبے اور اصولوں کی سمجھ بوجھ پر ممکن ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ شام سے دمشق اور ہرمن تک مکمل غیر عسکری بفر زون کا مطالبہ کرتے ہیں ، اسرائیل سرحدی کمیونٹیز اور شمالی محاذ پر اپنے عوام کے دفاع کیلئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دروز اتحادیوں کے تحفظ اور دہشتگرد کارروائیاں روکنے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ سرحدی علاقوں سے زمینی، میزائل اور دیگر حملے روکنا ہماری اولین ترجیح ہے، بفر زون میں ماؤنٹ ہرمن اور قریبی علاقوں کو بھی شامل ہونا چاہئے۔



