غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے جہاں صیہونی فورسز کے تازہ حملوں میں مزید 7 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
صیہونی فوج کی جانب سے خان یونس پر بھی فضائی حملے کیے گئے جن سے متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں، کئی افراد زخمی ہوگئے،غزہ جنگ بندی کو مؤثر بنانے کیلئے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں قطری وزیر اعظم کا کہنا ہے جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مذاکرات نہایت اہم موڑ پر ہیں، جنگ بندی مکمل نافذ نہیں ہوئی، حملے بھی مکمل طور پر بند نہ ہوئے، موجودہ صورتحال صرف ایک عارضی وقفہ ہے۔



