غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں سے تباہی بڑھ گئی، کئی علاقوں میں عمارتیں اور سڑکیں تباہ ہو گئیں۔
انسانی امدادی قافلے محدود رسائی کے باعث پھنس گئے، شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، ہسپتالوں میں ادویات اور ایندھن کی شدید قلت سے مریضوں کی حالت بگڑنے لگی۔
پناہ گاہوں میں بھی گنجائش ختم ہونی لگی، شہری مسلسل نقل مکانی پر مجبور ہیں، تباہ شدہ عمارتوں سے مزید لاشیں برآمد ہوئیں، ریسکیو ٹیمیں وسائل کی کمی کا شکار ہیں۔
غذائی قلت سنگین صورت اختیار کر گئی، خاندان بنیادی ضرورتوں سے محروم رہ گئے، سرحدی گزرگاہوں کی بندش برقرار ہے۔
زخمیوں کی منتقلی ناقابل یقین حد تک مشکل ہو گئی، صورتحال انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث اقوام متحدہ نے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی اپیل کر دی۔



