یوکرین اپنا بہت سا حصہ کھو چکا، ٹرمپ کا جنگ میں روس کی برتری کا اعتراف

Published On 09 December,2025 11:25 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین سے تنازع میں روس کو برتری حاصل ہے، یوکرین اپنا بہت سا حصہ کھو چکا ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی ایک دوسرے سے سخت نفرت کرتے ہیں، اسی وجہ سے دونوں کے لیے امن معاہدہ کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک بھی بہتر طور پر اپنا کردار ادا نہیں کر رہے، یورپ بات کرتا ہے لیکن کوئی عمل نہیں ہوتا اور جنگ چلے جا رہی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے امریکا کا مجوزہ امن منصوبہ بھی نہیں پڑھا، یوکرین کو اب انتخابات کرا لینے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کو انتخابات نہ کرانے کے لیے استعمال کر رہا ہے، یوکرینی عوام کو انتخاب کا حق حاصل ہونا چاہیے۔