دنیا
خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی طیارے مشرق وسطیٰ میں آسمان میں موجود ہیں اور برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ برطانوی طیارے مربوط علاقائی دفاعی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ،ضروری ہے کہ کشیدگی کو کم کرکے مذاکرات کی طرف لوٹا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی، فرانس اور خطے کے دیگر رہنماؤں سے بھی بات کی جارہی ہے۔
ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ استعماری طاقتیں جب کسی ملک میں داخل ہوتی ہیں تو ان کا مقصد صرف وسائل کی لوٹ مار ہوتا ہے، امریکا میں بیٹھا صدر اسی ذہنیت کی علامت ہے۔