بھارتی ریاست منی پور میں انتہاپسندوں کے گھات لگا کر حملہ، 3 مسیحی رہنما قتل، کئی زخمی

بھارتی ریاست منی پور میں انتہاپسندوں کے گھات لگا کر حملہ، 3 مسیحی رہنما قتل، کئی زخمی

بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں عیسائی تنظیم کے صدر سمیت تین مذہبی رہنماؤں کو قتل کر دیا گیا، گھات لگا کر عیسائی رہنماؤں پر حملہ کیا گیا، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

مسیحی رہنماؤں پر قاتلانہ حملے کے خلاف منی پور میں مقامی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ریاست میں کاروباری مراکز، سرکاری دفاتر اور سکول بند رہے۔

اقلیتوں پر یہ منظم حملہ اور ریاستی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہاں مذہبی رہنماؤں کیلئے زمین تنگ کر دی گئی ہے، کُکی تنظیموں کا احتجاج اور شدید ردعمل دراصل اس مفلوج نظام کے خلاف آواز ہے جو اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔

 مودی سرکار کے امن کے دعوؤں کی دھجیاں اڑ گئیں، منی پور میں ریاستی خاموشی پر سوالات، مذہبی پیشواؤں کا قتل عام اور مسلح جتھوں کی بلا اشتعال جارحیت نے مودی حکومت کی فاشسٹ سوچ کو عیاں کر دیا۔

عالمی سطح پر جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والا بھارت منی پور کے لوگوں کا خود دشمن نکلا۔ ہے۔