5 ممالک اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں نئے غیر مستقل رکن منتخب

5 ممالک اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں نئے غیر مستقل رکن منتخب

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر منتخب ہونے والے ممالک میں آسٹریا، کرغزستان، پرتگال، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور زمبابوے شامل ہیں۔

منتخب ہونے والے ممالک کو 2 سال کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب کیا گیا ہے، ان ممالک کی مدت کا آغاز 1 جنوری 2027ء سے ہوگا۔