امریکا میں 100 ڈالر کے نئے ڈیزائن کا نوٹ جاری

Published On 08 Oct 2013 01:08 PM 

امریکا نے 100 ڈالر کا نئے ڈیزائن کا نوٹ جاری کر دیا، نئے نوٹ میں جعل سازی سے بچنے کے لئے کئی سیکیورٹی فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔

واشنگٹن: (دنیا نیوز) اس نوٹ کے ایک طرف امریکی انقلاب کے رہنماء بینجمن فرینکلن کی تصویر اور دوسری طرف ریاست فلاڈیلفیا کے ہال کی تصویر ہے۔ جعل سازی کے انسداد کے لئے نوٹ میں نیلے رنگ کی ایک خصوصی تھری ڈی ربن سمیت کئی سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ امریکا میں پرانے نوٹوں کی بھی قانونی حیثیت برقرار رہے گی۔ امریکا دس سالوں میں ایک اور دو ڈالر کے نوٹوں کے علاوہ تمام نوٹ دوبارہ ڈیزائن کر چکا ہے۔