دسمبر میں افراط زر کی شرح 9.18 فیصد رہی

Published On 01 Jan 2014 06:31 PM 

دسمبر میں مہنگائی میں اضافے کی شرح میں کمی ہوئی افراط زر کی شرح پھر سنگل ہندسے میں آ گئی۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح نو اعشاریہ ایک آٹھ فیصد رہی۔ ایک ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ تین دو فیصد کی کمی ہوئی۔ دو ہزار تیرہ کے دوران پیاز اٹہتر فیصد ، ٹماٹر سینتالیس فیصد اور آلو انچاس فیصد مہنگے ہوئے۔ اس عرصے میں گندم کے نرخوں میں اکتیس فیصد ، آٹا ستائیس فیصد ، بجلی سولہ فیصد اور پٹرول میں تیرہ فیصد اضافہ ہوا۔