اسٹیٹ بنک کے گورنر کی تقرری تاحال نہیں ہو سکی

Published On 21 Apr 2014 12:14 PM 

گیارہ دن باقی رہ گئے۔ صدر پاکستان نے اسٹیٹ بنک کے گورنر کی تقرری اب تک نہیں کی ہے.

کراچی: (دنیا نیوز) مرکزی بنک کے قائم مقام گورنر اشرف وتھرا کی تعیناتی وفاقی حکومت نے اکتیس جنوری کے اختتام پر کی تھی۔ مرکزی بنک کا قانون اس بات کو لازم قرار دیتا ہے کہ نئے گورنر کی تقرری تین ماہ کے اندر اندر کر دی جائے۔ قائم مقام گورنر کی تقرری 79 روز گزرنے کے بعد بھی نہیں کی جا سکی ہے۔ واضع رہے کہ گورنر اسٹیٹ بنک کی تعیناتی صدر مملکت کی ذمہ داری ہے۔