ہنڈرڈ انڈیکس 313 پوائنٹس اضافے سے 29191 پر بند

Published On 22 Apr 2014 05:22 PM 

کراچی اسٹاک مارکیٹ تین روز کی مندی کے بعد تیزی پر بند ہوئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو تیرہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کراچی: (دنیا نیوز) مارکیٹ کے آغاز میں ملا جلا رجحان رہا ، سیمنٹ، بنکنگ اور پاور سیکٹر کے شیئرز میں ہونے والی خریداری سے مارکیٹ تیزی میں تبدیل ہو گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انتیس ہزار ایک سو اکانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر بائیس کروڑ سینتیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔