لاہور سمیت پنجاب کے 7 میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں میں مستقل پرنسپل تعینات

Published On 02 May,2024 08:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے 7 میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں میں مستقل پرنسپل تعینات کر دیئے گئے، پنجاب حکومت نے مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کا مراسلہ بھی جاری کر دیا۔

پروفیسر آف سرجری کنگ ایڈورڈ پروفیسر اصغر نقی کو علامہ اقبال میڈیکل کالج کا پرنسپل لگا دیا گیا، پروفیسر آف سرجری سمز پروفیسر وارث فاروقہ کو پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج تعینات کر دیا گیا، فاطمہ جناح کی پروفیسر ہما کیانی کو خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں تعینات کر دیا گیا۔

پروفیسر مسفیرہ صدیقہ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی تعینات کر دیا گیا، پروفیسر عبدالستار ایگزیکٹو ڈائریکٹر چودھری پرویزالہٰی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیاجی وزیر آباد لگا دیئے گئے۔

پروفیسر یاور سجاد ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح برن یونٹ تعینات کر دیئے گئے۔