حکومت نے ایک ہفتے میں مزید اکیس ارب روپے قرضہ لے لیا

Published On 23 Apr 2014 04:46 PM 

یورو بانڈ کے دو ارب ڈالر ملنے کے باوجود مرکزی بنک سے حکومتی قرضوں کا سلسلہ کم نہ ہو سکا۔ ایک ہفتے میں مزید اکیس ارب روپے کا قرض لے لیا گیا۔

لاہور: (دنیا نیوز) اسٹیٹ بنک کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال بنکنگ سیکٹر سے پانچ سو چودہ ارب روپے قرض لیا جس میں مرکزی بنک سے دو سو چھبیس ارب جبکہ شیڈول بنکوں سے دو سو اٹھاسی ارب روپے کے قرض لئے گئے۔ بجٹ سپورٹ کی مد میں پانچ سو سات ارب روپے کا قرض لیا گیا۔