فیڈریشن آف پاکستان چیمبر پانچ مئی کو شیڈو بجٹ پیش کریگا

Published On 03 May 2014 02:32 PM 

کراچی (دنیا نیوز)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پانچ مئی کو شیڈو بجٹ پیش کرے گا۔

صدر ایف پی سی سی آئی زکریا عثمان نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کوشش کا مقصد حکومت کو کاروباری طبقے کی سفارشات سے آگاہ کرنا ہے۔زکریا عثمان کے مطابق نواز حکومت بجلی بحران ختم کرنے کے لئے سنجیدگی سے کوششیں کر رہی ہیں جس کے نتائج آئندہ دو سالوں میں نظر آنا شروع ہو جائیں گے تاہم اضافی توانائی سے فائدہ اٹھانے کے لئے معاشی اصلاحات کرنا بھی ضروری ہے۔انہوں نے تجویز کیا کہ آئندہ دو سالوں میں لائحہ عمل ملک سے خام مال کے بجائے ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس کی برآمدات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔برانڈ کا تصور متعارف کرانا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوامی کاموں پر بھی توجہ دینا ہونگی جس کی تفصیل شیڈو بجٹ میں منظر عام پر لائیں گے۔