مئی کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات 6 فیصد بڑھ گئیں

Last Updated On 08 July,2018 05:45 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) مئی 2018 کے دوران برآمدات کا حجم 3.02 ارب تک بڑھ گیا جبکہ پچھلے سال کے اسی ماہ میں برآمدات 2.85 ارب تھیں۔

مئی 2018 کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 6.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2018 کے دوران سبزیوں کی برآمدات کا حجم 3.02 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مئی 2017 کے دوران سبزیوں کی برآمدات 2.85 ارب روپے رہی تھیں۔ اس طرح مئی 2017 کے مقابلے میں مئی 2018 کے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 6 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔