ہرارے: (دنیا نیوز) سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، شاہینوں نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 184 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے ہدف فخر زمان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 19.2 میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ فخر زمان نے 46 گیندوں پر شاندار 91 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 12 چوکے شامل ہیں۔
For his blazing innings of 91 off 46, @FakharZamanLive is the Man of the Match.#TriSeries #PAKvAUS pic.twitter.com/TnbjWaLZMC
— PCB Official (@TheRealPCB) July 8, 2018
پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 43، سرفراز احمد نے 28 اور آصف علی نے 11 رنز بنائے۔ پاکستانی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اور پہلے ہی اوور میں پاکستان کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبو کرنے والے صاحبزادہ فرحان گلین میکسویل کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے اور اس کے فوراً بعد حسین طلعت صفر پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
All over in Harare! A tremendous chase from Pakistan to claim victory in the tri-series final. Fakhar 91 and Malik 43* the stars: https://t.co/zlTb675JGg #AUSvPAK pic.twitter.com/kIFyCejl26
— cricket.com.au (@CricketAus) July 8, 2018
اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے جس میں اوپنر ڈارسی شارٹ نے سب سے نمایاں بیٹنگ کی اور 76 رنز بنائے۔
Innings Break - Australia: 183/8 (20 ov). Live Updates: https://t.co/55SosVnksZ #PAKvAUS #TriSeries pic.twitter.com/2zMkPimHMS
— PCB Official (@TheRealPCB) July 8, 2018
پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین اور شاداب خان نے شاندار کیچ کے علاوہ دو وکٹیں حاصل کیں۔
Pakistan fight back in the second half of the innings with Mohammad Amir claiming 3/33 as D Arcy Short s 76 helps Australia post 183/8 in the #TriSeries final - will it be enough to win?#AUSvPAK LIVE https://t.co/WqHZwx2BZ5 pic.twitter.com/8qfuDzXoIc
— ICC (@ICC) July 8, 2018
گروپ میچوں میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک جیت حاصل کی تھی اور میزبان زمبابوے کو دونوں میچوں میں شکست دی تھی۔ آرمی چیف نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ٹی 20 رینکنگ میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنا قابل تحسین ہے، پاکستان پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔