ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کا کوئی امکان نہیں، ایف بی آر

Last Updated On 31 July,2018 06:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کا آخری دن، گزشتہ رات تک لگ بھگ 65 ہزار افراد نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ حاصل کیا۔

اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے 59 ہزار مقامی افراد نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔بیرون ملک مقیم 6 ہزار افراد نے رابطہ کیا اور بیرون ملک اثاثوں کو قانونی بنایا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات تک اسکیم سے ایف بی آر کو 110 ارب روپے حاصل ہوچکے ہیں جبکہ اس اسکیم کے تحت 123 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہونے کا امکان ہے۔

چیئرمین ایف بی آر رخسانہ یاسمین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں کسی صورت توسیع نہیں کی جائیگی۔ ایف بی آر کے پاس ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کا کوئی اختیار نہیں اور اس کا امکان بھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے لیے صلاحیت کو مزید بہتر بنایا ہے۔