سرحد چیمبر آف کامرس نے گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

Last Updated On 26 October,2018 01:24 pm

پشاور: (دنیا نیوز) سرحد چیمبر آف کامرس نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے 3 سال کے لیے پراپرٹی، پروفیشل اور دیگر ٹیکسز سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا۔

سرحد چیمبر آف کامرس نے مرکزی حکومت کی جانب سے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کر دیا، چیمبر کے نو مںتخب صدر فیض محمد نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ خیبر پختونخوا میں تاجر برادری پہلے ہی بے شمار مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے وفاق سے خیبر پختونخوا کے لئے نئے مالیاتی پیکج کا مطالبہ کر دیا۔


چیمبر صدر کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پر جاری کام سے بھی تاجروں اور صنعتکاروں کا کاروبارمتاثر ہو رہا ہے، صوبائی حکومت پشاور کی تاجر برادری کو تین سال کے لئے پراپرٹی، پروفیشنل اور دیگر ٹیکسوں سے استثنیٰ دے۔

تاجروں نے افغانستان، ایران اور چین کے ساتھ تجارت کا حجم بڑھانے سمیت صوبے میں نئی صنعتی بستیوں کے قیام اور موجودہ صنعتی بستیوں کو اپ گریڈ کرنے کی اپیل بھی کی۔