پشاور: مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی 11 ٹن منشیات تلف

Last Updated On 16 October,2018 07:58 pm

پشاور: (دنیا نیوز) اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑی گئی 11 ٹن سے زائد منشیات اور ایک سو 3 ٹن کیمیائی مواد تلف کردیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑی گئی 11 ٹن سے زائد منشیات اور 103 ٹن ممنوعہ کیمیائی مواد کو فائرنگ رینج گراؤنڈ میں آگ لگا کر تلف کردیا۔ اس موقع پر اے این ایف فورس کمانڈر بریگیڈیئر متین احمد فراز سمیت دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔

حکام کے مطابق 340 مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں 333 منشیات فروشوں کو سزائیں دی گئیں۔ اسمگلروں کے 221 ملین روپے سے زائد کے اثاثوں کو منجمد بھی کیا گیا۔
 

Advertisement