سٹیٹ بینک نے چینی کی برآمدات کے قوانین واضع کر دیئے

Last Updated On 04 November,2018 09:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) چینی کی برآمدات کے لئے کاشتکاروں کے بقایاجات کی ادائیگی اور کرشنگ 15 نومبر سے شروع کرنا لازمی قرار، اسٹیٹ بینک نے قوانین واضع کر دیئے۔

ملکی میں وافر مقدار میں چینی کے ہونے کے سبب حکومت نے 10 لاکھ ٹن برآمدات کی اجازت دے دی ہے، جس سے لگ بھگ 34 کروڑ ڈالر کی آمدن متوقع ہے، چینی کی برآمدات کے لئے اسٹیٹ بینک نے قوانین بھی واضع کر دیئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق چینی کی برآمدات کے لئے شوگر ملرز کے پاس   کین کمشنر  کے سرٹیفیکیٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا، کین کمشنر صرف ایسے ملرز کو ہی سرٹیفیکیٹ کا اجراء کرے گا جنہوں نے سیزن 18-2017 میں کاشتکاروں کو مکمل ادائیگیاں کر دی ہوں گی، اس کے علاوہ چینی کی برآمدات میں دلچسپی لینے والے شوگر ملرز 15 نومبر تک گنے کی کرشنگ شروع کرنے کے پابند ہونگے۔