انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو، چینی صدر کا عالمی رہنماوں کے ہمراہ پاکستانی پویلین کا دورہ

Last Updated On 05 November,2018 02:33 pm

شنگھائی: (دنیا نیوز) چین میں جاری انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے دوران چینی صدر نے عالمی رہنماوں کے ہمراہ پاکستانی پویلین کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ دیگر عالمی رہنما بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر اور دیگر عالمی رہنماوں کو خوش آمدید کہا۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے شنگھائی میں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ دیگر عالمی رہنماوں میں روسی وزیراعظم دمتری میدیدوف، کینیا کے صدر اوہورو کینیاٹابھی موجود تھے۔ اس موقع پر ویتنام اور مالٹا کے وزرائے اعظم نے بھی پاکستانی پویلین کاجائزہ لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر اور دیگر عالمی رہنماوں کو خوش آمدید کہا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر سمیت دورے پر گئے دیگر وزرابھی اس موقع پر موجود تھے۔