ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ

Last Updated On 24 November,2018 04:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 63 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے سبب پاکستان میں بھی اس قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، آل کراچی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے سے 63 ہزار 700 روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ 10 گرام سونا 1971 روپے کے اضافے سے 54 ہزار 612 روپے پر فروخت ہوا۔

سونے کے تاجروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث اس وقت سرمایا کار سونے کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1222 ڈالر تک پہنچ چکی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے سبب پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو رہا ہے۔
 

Advertisement